بارسلونا خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانیہ اور کئی دوسرے یورپی ممالک نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اسپین کے سفر کو محدود کرنے کے لئے اقدامات نافذ کردیئے ہیں۔
برطانیہ۔برطانوی حکومت نے 25 جولائی کواعلان کیا کہ وہ اسپین سے واپس آنے والے مسافروں کع 14 دن کے لئے قرنطینہ رہناہوگا، اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد یہ اقدام نافذ العمل ہو گیا۔
فرانس۔حکومت نے 24 جولائی کو شہریوں کو کاتالونیا کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ اسپین کے ساتھ سرحد کھلی ہے ، لیکن وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس نے کہا کہ وہ ٹریفک کی روانی کو کم کرنے کے لئے ہسپانوی حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں۔
ناروے – ناروے نے اسپین سے آنے والے لوگوں کے لئے 24 جولائی سے10 روزہ قرنطینہ کا اعلان کیا تھا
آئرلینڈ۔حکومت نے 22 جولائی کو ان ممالک کی ایک “گرین لسٹ” کا اعلان کیا جس کے لئے مسافروں کے لئے 14 دن کی قرنطینہ کی ضرورت کو ختم کردیا گیا تھا، لیکن اس لسٹ میں اسپین شامل نہیں تھا
بیلجیئم – 24 جولائی کو حکومت کے تازہ ترین اقدامات کے تحت کاتالونیا کے متاثرہ علاقوں سے آنے والوں کے لئے قرنطینہ لازمی قرار دیاہے
جرمنی – 24 جولائی تک حکومت نے لوگوں کو اسپین کےمخصوص علاقوں میں سفر کرنے کے خلاف لوگوں کو مشورہ دیا ہے ، لیکن اس پر پابندی یا قرنطینہ نافذ نہیں کیا ہے۔ یہ علاقے لیلیڈا شہر ، اور زراگوزا شہر سمیت صوبہ لیلیڈا کا ایک حصہ ہیں۔
نیدرلینڈز – حکومت نے 25 جولائی کو شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ لیلیڈا شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں کا سفر نہ کریں۔ لیکن پابندیاں عائد نہیں کی ہیں۔
پولینڈ۔ 26 جولائی تک ،حکومت نے کاتالونیا کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی سفارش کی ہے
Comments are closed.