سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کورونا وباء کا پھیلاؤ کے پیش نظر منہ ڈھانپنے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
میڈرڈ کی علاقائی صدر اسابیل دیاز آیوسو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا کی روک تھام کے لئے نئے اقدامات کا اعلان کیا، جس میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیاہے۔ حکومت نے 10سے زائدافرادکے اجتماع پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
حکومت نےمیڈرڈ میں شہریوں کو چہرہ ڈھانپنے اور ماسک پہننے کی ہدایت پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ نئے حفاظتی اقدامات کے مطابق بار، ریسٹورنٹس، کیفے رات 1بجے بند کیے جائیں گے۔ بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی رہے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سپین کے صوبہ کاتالونیا سمیت متعدد علاقوں میں لاک ڈاؤن ختم کیے جانے کے بعد کورونا وباء نے دوبارہ پنجے گاڑھنا شروع کر دیئے ہیں اور کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھتے ہوئے کئی شہروں میں دوبارہ پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں
واضح رہے کورونا وائرس متاثرین میں اضافے کے باعث متعدد ممالک نے اسپین سے واپس آنے والوں کے لئے قرنطینہ لازمی جبکہ اسپین کاسفرکرنیوالوں کووائرس سے خبردار کیا ہے۔
Comments are closed.