اسلام آباد: حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماہانہ کے بجائے 15 روز بعد ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے زیرصدارت ہوا۔ جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز منظور کر لی گئی ہیں۔
اجلاس میں آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا، واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت ہر مہینے کہ آخری ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا جائزہ لیتی اور ان میں کمی یا اضافے کا فیصلہ کرتی ہے۔
اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) اجلاس میں 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ گندم کی درآمد ٹی سی پی کے ذریعے کی جائے گی۔
Comments are closed.