سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے تمام مسلم امہ کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہداءاور نظر بندوں کے اہلخانہ کی طرف خصوصی توجہ دیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے اپنے ایک ’ٹویٹ‘ میں کہا کہ کشمیری شہداءنے اپنا آج دیگر کشمیریوں کے بہتر مستقبل کیلئے قربان کیا اور وہ اس با ت کے مستحق ہیں کہ انہیں عید کے پر مسرت موقع پر یا د رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی سے ہمارے اندر قربانی کا جذبہ پیدا ہونا چاہیے۔
مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے ایک انٹریو میں جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما بلال صدیق نے بھی سرینگر میںایک بیان میں مقوضہ کشمیر کے لوگوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دی ہے ۔مفتی ناصر الاسلام نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ پانچ اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں کیونکہ مودی کی سربراہی میں قائم فسطائی بھارتی حکومت نے گزشتہ برس اس روز عالمی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔
Comments are closed.