میڈرڈ: سپین کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کوروناوائرس کے 8،618 کیسز کااندراج ہوا۔ جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،486کیسز سامنے آئے جس کے بعد کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد 322،980 ہوگئی ہے۔
مرکز برائے صحت کے ڈائریکٹر فرنینڈو سیمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہےکہ سب سے زیادہ تشخیص شدہ کیسز کاتالونیا ، اراگون اور اندلس میں سامنے آئے ہیں۔
سپین کے متعدد علاقوں میں علاقائی حکومتوں کی جانب سے ماسک لازمی قرار دے رکھاہے۔22کے قریب یورپین ممالک نے سپین میں کوروناوائراس کہ دوسری لہر کے بعد اپنے شہریوں کو اسپین کے سفر سے گریز کا مشورہ دے رکھاہے۔ جبکہ اسپین سے سفر کرنے والوں کے لئے قرنطینہ لازمی قراردیاہے
Comments are closed.