کچھ وزراء ذات کیلئے کام کرتے ہیں جن کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ وفاقی وزراء ذاتی مفاد کو قومی مفاد ترجیح دیتے ہیں، ٹیم ورک کے بجائے ذات کے لیے کام کرنے والوں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرِاعظم عمران خان وفاقی وزراء کے رویئے پر برہمی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ کچھ وزراء ذاتی مفاد کو حکومتی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، حکومت سب کی ہے، حکومتی مفاد ہی سب کا مفاد ہونا چاہیئے۔

کابینہ اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی اونرشپ لیے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکیں گے، ٹیم ورک کے بجائے ذات کے لیے کام کرنے والوں کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

انہوں نے ایسے وزراء کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں اپنے لیے کھیلنے کے بجائے ٹیم کے لیے کھیلیں، بڑا کھلاڑی وہی بنتا ہے جو ٹیم کے لیے کھیلے۔ قومی اور حکومتی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح ہر گز نہ دی جائے۔

Comments are closed.