اسلام آباد/ بارسلونا: پاکستانی دفتر خارجہ نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران مختلف ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کی جانب سے اپنے ہم وطنوں اور مقامی کمیونٹیز کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے کورونا وبا کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں ایک عزت افزائی فہرست (آنرز لسٹ) جاری کی ہے، جس میں مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی شامل ہیں، سپین سے شامل کیے جانیوالے پاکستانیوں سید شیراز حسین، نوید احمد اندلسی، ڈاکٹر راجہ عرفان مجید سائر، نوید اسلم وڑائچ اور شاہد حمید آرایئں شامل ہیں۔
ڈاکٹر عرفان مجید سپین کے شہر بارسلونا میں مقیم اور شعبہ طب وابستہ ہیں انہوں نے کورونا وباء کے دوران اسپتال میں ڈیوٹی دینے کے ساتھ پاکستانیوں کو ویڈیوزکے ذریعے آگاہی فراہم کی، اسی طرح سید شیراز ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ ہیں شاعر اور کالم نگار ہیں انہوں نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر وباء کے دنوں میں ڈاکٹرزاورطبی عملے کو مفت سروسز فراہم کیں۔
ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ پاکستانیوں کے انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سپین کے حکام، ہسپانوی اور دیگر بین الاقوامی میڈیا میں زبردست سراہا گیا، فہرست میں شامل نوید اسلم وڑائچ، شاہد حمد آرائیں اور نوید اندلسی سماجی شخصیات ہیں جنہوں نے کورونا وباء کے جاں بحق ہم وطنوں کی میتیں پاکستان بھجوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مادر وطن کے ان بہادر بیٹوں نے کوروناوباء کے عروج کے دنوں میں سپین میں بسنے والے پاکستانیوں سمیت دیگر افراد کی بلا تفریق مدد کر کے پاکستان کا نام روشن کیا، جس کے اعتراف میں دفتر خارجہ نے ان کی خصوصی طور پر عزت افزائی کے لئے باقاعدہ فہرست جاری کی۔
Comments are closed.