ہائیکورٹ کا فیس میں20 فیصد رعایت نہ دینے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے فیسوں میں 20 فیصد رعایت نہ دینے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسکولوں میں فیسوں میں رعایت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈی جی پرائیوٹ اسکول نے فیسوں میں کمی نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروائی جبکہ سندھ حکومت کی جانب بھی 20 فیصد رعایت پر کوئی اعتراض ظاہر نہ کیا۔

عدالت عالیہ نے تمام فریقین کی رضامندی کے بعد سکول فیس رعایت سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی پرائیوٹ اسکول کو عدالتی فیصلے اور فیس رعایت کے قانون پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔

سندھ ہائی کورٹ نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ والدین فیس میں رعایت نہ دینے والے اسکولوں کے  خلاف شکایت درج کروائیں۔ شکایات موصول ہونے پر ڈی جی پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں۔

ڈی جی پرائیویٹ اسکول عدالتی حکم پر سختی سے عمل درآمد کرائیں اور عدالتی حکم پر عمل درآمد کی 20 دن میں رپورٹ پیش کی جائے۔ واضح رہے کہ درخواست سماجی تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

Comments are closed.