گجرات: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں مدرسے کے بچوں سے بھری بس پل سے نیچے گرگئی،دوطالب علم جاں بحق،اٹھارہ زخمی ہوگئے۔
مقامی مدرسہ کے بچے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ رحمانیہ پل کے قریب بس موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے نیچے جاگری، حادثے میں بس دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔
آدھا حصہ کٹ کر پل سے نیچے گر گیا، ریسکیو کی ٹیمیں اور ٹائیگر فورس کے جوان امدادی کارروائیوں کے لئے موقع پر پہنچے، واقعہ کے بعد عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
Comments are closed.