بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق جرمن حکام نے بتایا کہ اپریل کے آخر کے بعد کیسز کی اتنی بڑی تعداد پہلی بار سامنے آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 7 افراد وائرس سے ہلاک بھی ہوئے۔جو کہ اپریل کے بعد کیسز کی بلند ترین سطح ہے۔
مذکورہ اعداد و شمار کے بعد جرمنی میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار 82 ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ وائرس سے مجموعی طور پر 9 ہزار 267 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
چندروز میں یومیہ کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں سیاحون کی واپسی کی وجہ سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ نے کہا کہ ہم کورونا کیسز کی فی الحال جو تعداد دیکھ رہے ہیں وہ پریشان کن ہے۔انہوں نے عوام کو سماجی دوری اور ماسک پہننے کے اقدامات پر قائم رہ کر ذمہ داری سے کام کرنے کی اپیل کی
Comments are closed.