بارسلونا۔ محکمہ صحت کاتالونیا کی جانب سے جاتی کئے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر سے پی سی آر تصدیق شدہ 1125 کیس سامنے آئے ہیں۔جبکہ 16 اموات ہوئیں۔جس کے بعد کاتالونیاں میں کیسز کی تعداد98870 جبکہ 11954 اموات ہوچکی ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روزہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں میں کمی واقع ہوئی ہے گزشتہ روز 26 کوروناوائرس سے متاثرہ مریث ہسپتال داخل ہوئے ہیں۔ پی سی آر ٹیسٹوں میں مثبت نتائج کی شرح میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جو 8.12 سے 8.18 تک جا رہا ہے۔
واضع رہے کاتالونیا کی صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کے لئے متعدد پابندیاں لگا رکھی ہیں جن میں عوامی جگہوں پر سگریٹ نوشی اور پارٹیز پر پابندی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا اعلان بھی کیاگیاہے۔
Comments are closed.