ٹیکسلا: وفاقی وزیر برائے امور ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے 35 سال لوٹ مار کی، ان کا احتساب ہونا چاہیے، ملک کو لوٹنے والے واجب القتل ہیں۔
ایچ ایم سی ٹیکسلا میں لیبر کمپلیکس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ فلیٹس کے بارے میں وزٹ کیا تاکہ کام چیک کیا جا سکے۔ بجلی اور پانی فراہمی کے بعد شہدا کی فیملیز کو فلیٹس کی الاٹمنٹ کر دیں گے۔
غلام سرور خان نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ 6 مئی 2006ء کو سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بنانے کا اعلان ہوا تھا۔ تاہم گزشتہ حکومت نے اس پر کوئی کام نہیں کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایوان میں کھڑے ہو کر نیب خوش آمدید کہتے ہوئے کہا تھا کہ میرا اور میرے خاندان کا احتساب کیا جائے لیکن جن لوگوں نے 35 سالوں میں پاکستان کو لوٹا، ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ جنہوں نے اس ملک کو لوٹا، وہ واجب القتل ہیں۔
Comments are closed.