سانحہ بارسلونیتا: جاں بحق افراد کی آج نمازجنازہ ادا،میتیں 2ستمبر کو وطن بھجوائی جائیں گی

بارسلونا: سپین کے شہر بارسلونا کے علاقے بارسلونیتا میں آتشزدگی سے جاں بحق تین پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس بھجوانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، تینوں میتیں 2ستمبر کو پاکستان بھجوائی جائیں گی، شہداء کی نماز جنازہ آج بارسلونا میں ادا کر دی گئی

سپین کے قوانین کے تحت کاغذی کاروائی مکمل ہونے کے بعد مقامی عدالت نے تینوں میتیں پاکستان بھجوانے کی اجازت دے دی۔ قونصل جنرل عمران علی چوہدری کی علالت کےباعث سپین میں پاکستانی سفیر خیام اکبر نے ضروری  کاغذی کاروائی مکمل کروانے کا ٹاسک سفارت خانے کے ہیڈ آف چانسری دانش محمود کے سپرد کیا تھا۔

جاں بحق اور زخمی پاکستانیوں کے لواحقین کا مطالبہ تھا کہ دانش محمود تمام تر کاروائی مکمل ہونے تک بارسلونا میں رہیں، جس پر دانش محمود نے تمام کارروائی اپنی نگرانی میں مکمل کروائی،  جس کے بعد تینوں جاں بحق افراد کی میتیں ہفتہ کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، میتیں واپس بھجوانے کے عمل پر آنے والے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔

اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے تینوں پاکستانیوں کی نماز جنازہ آج 28 اگست بروز جمعۃ المبارک دن 11 بجے بجے  تاناتوری کریما توری لا اوہسپیتالیت گران ویا میں ادا کی گئی، جس میں قونصل جنرل عمران چوہدری، پاکستانی سفارت خانے کے ہیڈ آف چانسری دانش محمود، سماجی شخصیات، سفارتی عملے اور پاکستانی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کی مغفرت، درجات بلندی اور لواحقین کے صبر کیلئے دعا کی۔

واضح رہے کہ 14 اگست کو علی الصبح بارسلونا کے علاقے بارسلونیتا کے ایک چھوٹے سے مکان میں آتشزدگی کے باعث تین پاکستانی جاں بحق جب چار زخمی ہو گئے تھے۔ جس کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کے اہل خانہ نے قونصل خانہ کے مبینہ عدم تعاون پر احتجاج بھی کیا تاہم قونصل خانے نے الزامات کی تردید کر دی تھی۔

5 Comments
  1. ปั้มไลค์ says

    Like!! Thank you for publishing this awesome article.

  2. A big thank you for your article.

  3. These are actually great ideas in concerning blogging.

  4. I am regular visitor, how are you everybody? This article posted at this web site is in fact pleasant.

  5. SMS says

    Very good article! We are linking to this particularly great content on our site. Keep up the great writing.

Comments are closed.