طوفانی بارشیں۔۔ پاک فوج کا کراچی سمیت سندھ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

پاک  فوج کا کراچی  سمیت  صوبے  کے مختلف علاقوں میں  ریلیف  آپریشن  جاری ہے ۔ سرجانی ٹاون ،قیوم آباد اور سعدی ٹاون میں تین موبائل اسپتال قائم کردیئے ہیں۔پاک فوج کے جوان  پانی میں  پھنسے شہریوں  کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک  فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مختلف مقامات پر 32میڈیکل کیمپ جبکہ سرجانی ٹاون ،قیوم آباد اور سعدی ٹاون میں تین موبائل اسپتال قائم کردیئے ہیں۔سول انتظامیہ کی مدد سے متاثرہ افراد کے لیے 56ریلیف کیمپ   بھی بنائے گئے ہیں ،نو مقامات پر نکاسی آب کے  لیےکام  کیا گیا اور ملیر ندی کا  شگاف بھی بھر دیا گیاہے ۔پاک فوج کے جوان  پانی میں  پھنسے شہریوں  کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں  اور ان انہیں کھانا بھی فراہم کیا جا رہاہے ۔ حیدرآباد ،بدین اور دادو میں بھی پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

Comments are closed.