سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش کیے جانے پر سینکڑوں مسلمانوں کا شدید احتجاج

مانیٹرنگ ڈیسک

يورپی ملک سويڈن ميں دائيں بازو کی جماعت کے رہنما راسمس پلودن کی جانب سے قرآن پاک کے صفحات کو نذر آتش کرنے پر مسلم برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، پرامن مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس تشدد کے بعد احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کے شہر مالمو میں دائیں بازو کے ايک سیاسی گروپ کے ارکان کی جانب سے کتاب مقدس قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا اعلان کیاگیا جس میں ڈنمارک کے متعصب سیاست دان راسمس پلودن نے بھی شرکت کرنا تھی۔

مقامی پولیس نے راسمس پلودن کو قرآن نذر آتش کرنے کے اجتماع میں شرکت سے روک دیا اور ان کے ملک میں داخلے پر دو سال تک پابندی عائد کرکے واپس سرحد کی جانب بھیج دیا تھا۔جس کے بعد ان کے حامیوں نے کسی دوسری جگہ مسلم مخالف اجتماع کیا جس کے دوران قرآن پاک کو نذرِ آتش کر کے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

اس شرمناک حرکت سے سویڈن، یورپ سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری اور جذبات محروم ہوئے، سویڈن کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، مسلم برادری کی ایک کثیر تعداد نے سویڈن کی سڑکوں پر احتجاج کیا جس کے دوران پولیس کی جانب سے تشدد کا راستہ اختیار کرنے پر احتجاج پُر تشدد ہوگیا اورمشتعل ہجوم نے درجنوں تنصیبات کو نذر آتش کردیا۔ مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور 9 مظاہرین کو حراست میں بھی لیا گیا۔

پولیس نے مظاہرین کو تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک کو جلانے کی شر انگیزی کرنے والے 3 ملزمان کو حراست میں لیا جا چکا ہے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈنمارک کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اسٹریم کرس کے سربراہ راسمس پلودن کو رواں سال کے اوائل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسلام مخالف ویڈیوز شائع کرنے کے الزام میں ایک ماہ قید میں رکھا گیا تھا۔

5 Comments
  1. ปั้มไลค์ says

    Like!! Really appreciate you sharing this blog post.Really thank you! Keep writing.

  2. Thank you ever so for you article post.

  3. These are actually great ideas in concerning blogging.

  4. เบอร์สวย says

    I like this website very much, Its a very nice office to read and incur information.

  5. SMS says

    bookmarked!!, I like your blog!

Comments are closed.