بارسلونا: کوروناوائرس وبائی مرض کے اثرات جاری ہیں۔کوروناوائرس نے بارسلوناکے تجارتی اورسیاحتی سیکٹر کو بری طرح متاثر کیاہے۔سیاحتی علاقوں میں دوکانوں میں اشیاء کی فروخت میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔کاروباری تنظیموں کے مطابق ستمبر میں بھی حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے۔
مقامی اخبار میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق سیاحوں کی تعداد میں کمی تجارتی سیکٹر کو بہت نقصان پہنچارہی ہے۔بارسلونا اوبیرتاکے صدر گبریل کے مطابق شہر میں 60 فیصد صارفین غیر ملکی ہوتے ہیں۔ شہر کر مرکزی علاقوں میں کاروبار کاانحصار ان سیاحوں پر ہوتاہے۔آنے والے دنوں میں 30 فیصد دوکانیں غائب ہوجائیں گی۔صدر نے کہاہے کہ صرف پاسیو دی گراسیامیں بین الاقوامی برانڈز ہیں جس میں بڑی مزاحمت کی صلاحیت موجودہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی اگست میں صرف 25٪ ہوٹل کھل سکے ہیں اور 40٪ بار اور ریستورنٹس بند کرنے پر غور کیاجارہاہے۔ہوٹل سیکٹر میں سے 35000افراد میں سے 3500افراد کام کررہے ہیں۔ شہر کے 70 فیصد بار،ریسٹورنٹس تیراسوں کو بڑھانے کی درخواستیں سٹی کونسل میں جمع کروائی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق درخواستوں کی تعداد 6600 سے بڑھ گئی ہے۔جس میں 2300 درخواستوں کو منظور کیاگیاہے
Comments are closed.