سپین کے صوبے کاتالونیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 736نئے کورونا کیسز، 12اموات رپورٹ

بارسلونا۔ کاتالونیا کےمحکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 736 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جس کے بعدمجموعی طور پر متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 8 سو تریسٹھ جبکہ مجموعی طور پر اموات کی تعداد 13 ہزار تینتیس ہوگئی ہے۔

ڈیڈسکووڈ کوٹ ویب سائٹ پر سالٹ کے مطابق وائرس پھیلاؤ کی رفتار 1.09 سے کم ہوکر 1.05 ہوگئی ہے۔ اس ہفتے میں 22 سے 28 اگست تک کاتالونیا میں 106،373 پی سی آر کئے گئے ، جن میں سے 7،063 ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے۔ جو 92.06 پوائنٹس کی تصدیق شدہ شرح اور 7.12 فیصد کی شرح کو ظاہر کرتے ہیں۔

کورونا وائرس میں اضافے کے بعدکاتالونیاکی صوبائی حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات اٹھانے کے ساتھ شہریوں سے احتیاط کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ یورپی ملک یونان نے کاتالونیا سے پروازوں کی آمد پر پابندی بھی لگا دی ہے۔

Comments are closed.