خوبصورت وادی سون میں طوفافی بارشیں،2 اموات متعدد دیہات زیرآب

عامر کریم، نمائندہ وادی سون

وادی سون: ملک کے دوسرے حصوں کی طرح جھیلوں کی سرزمین کہلانے والی وادی سون بھی شدید بارشوں کی زد میں ہے۔

حالیہ بارشوں سے وادی کے مختلف دیہات زیر آب آگئے ہیں جبکہ دو افراد برساتی  نالے میں بہہ گئے۔ تحصیل نوشہرہ میں ڈیپ شریف کے مقام پر پل ٹوٹنے سے متعدد دیہات کا شہر سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے جبکہ اوچھالی سمیت کئی علاقے متاثرہیں۔

 گاوں انگہ کے قریب ایک کار برساتی نالے میں بہہ گئی جبکہ وادی سون کو قریبی اضلاع سے ملانے والے راستے لینڈ سلائیڈ کے باعث بند ہو چکے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کے مطابق وادی سون میں جاری شدید بارش اورنالوں میں طغیانی کے باعث کئی مقامات پر سڑک بند ہو چکی ہے،اس لیے شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

Comments are closed.