سپین کے صوبے کاتالونیا کے تعلیمی اداروں میں اسلامی تعلیم کی اجازت مل گئی

بارسلونا: سپین میں بسنے والے مسلمانوں کیلئے بڑی خوش خبری۔۔۔کاتالونیا کی مسلم برادری کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، حکومت نے تعلیمی اداروں میں اسلامی نصاب کی اجازت سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔

سپین کے صوبے کاتالونیا میں مذہب اسلام کا مضمون تعلیمی اداروں میں پڑھانے کی قرارداد منظور کر لی گئی، جسے سرکاری گزٹ میں شامل کیا جائے گا جس کے بعد وہ باقاعدہ قانون کی حیثیت اختیار کر لے گا جس کے تحت مسلمان طالب علم تعلیمی اداروں میں دین اسلام کی کلاسز لے سکیں گے۔

کاتالونیا میں مسلم برادری کی تنظیم فیڈرکو کونسل اسلامک ڈی کاتالونیا اور کمیشن اسلامک ڈی اسپانیہ کے وفود کے ساتھ حکومتی عہدیداروں کی طویل مشاورت ہوئی جس کے بعد صوبے میں مذہب اسلام سے متعلق مضمون تعلیمی اداروں میں پڑھانے کی قرارداد منظوری کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

کاتالونیا حکومت کی جانب سے اسلام کی تعلیم حاصل سے متعلق قرارداد آرٹیکل 42.7 کے تحت دیا گیا جو کہ مختلف عقائد کا احترام اور مختلف ثقافتوں کے فروغ کا حق دیتا ہے۔ مسلمان بچوں کو دین اسلام کی تعلیم پرائمری ، لازمی ثانوی تعلیم اور بیٹسکسیلریٹ کی لیول تک دی جائے گی۔

Comments are closed.