بارسلونا۔ طلب میں کمی کے باعث ٹیکسی تنظیموں ایلیٹ ٹیکسی ، ایس ٹی اے سی ، ایگروپسی ٹیکسی ہمراہ ، اینجٹ ، پاک ٹیکسی اور ٹی ایل یونے آریا میترو پولیتانہ سےمطالبہ کیاتھا کہ ان حالات میں 60فیصد ٹیکسی کو سروس مہیا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
اے ایم بی (آریا میترو پولیتانہ) نے ٹیکسی سیکٹرز ایسوسی ایشنز کی تجویز منظور کرتے ہوئے60 فیصد ٹیکسی سروس کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔بارسلونا میٹروپولیٹن ایریا نے کوویڈ 19 وبائی بیماری کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیاہے۔
کوروناوائرس کے معاشی اثرات نے بارسلونا ٹیکسی سیکٹرکو بری طرح متاثر کیاہے۔ یکم ستمبر سے بارسلونا میں 80 فیصد ٹیکسی شہریوں کو سروس فراہمی شروع کر دی تھی۔جس کے بعد شہر میں سروس فراہم کرنے والی گاڑیوں کی تعداد تقریبا10ہزار ہوگئی تھی۔
Comments are closed.