بھارت نے صبح 4 بجے کے قریب لاہور پر حملہ کیا،پاک فوج نے بہادری کے ساتھ لاہورکے ساتھ سیالکوٹ اور قصور پر ہونے والا حملوں کو بھی ناکام بنا دیا۔
دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے واہگہ اور بیدیاں کے محاذوں پر منہ توڑ جواب دیا اور کئی بھارتی فوجی جنگی قیدی بنا لیے گئے۔ لاہورکے محاذ پر بھارتی ٹینک اور بڑی تعداد میں جنگی ساز و سامان بھی تباہ ہوا۔
چھ ستمبر کو جسرکے مقام پر بھی گھمسان کا رن پڑا اور دریائے راوی کا جنوبی علاقہ بھارتی فوج سے واپس چھڑا لیاگیا۔ اس معرکے 800 بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی رپورٹس سامنے آئیں۔ اس روز چھمب کے محاذ پر بھی بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ 35 بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنالیا گیا۔
پاک فضائیہ نے بھی پٹھانکوٹ کے ہوائی اڈے پر کامیاب ترین حملہ کیا اور بھارت کے 22 لڑاکا طیارے تباہ کر دئیے۔چھ ستمبر کو دنیانے پاکستانی قوم کا لازوال جذبہ بھی دیکھا۔ ہزاروں شہری باڈر کی طرف جانے والی سڑک پرپاک فوج کے شانہ بشانہ سڑکوں پر نکل آئے۔
مسلح افواج کے حق میں نعرے بلندکرتے رہے۔ فیلڈ مارشل ایوب خان نے قوم کے نام پیغام میں کہاکہ ہماری بہادر افواج کا جذبہ ناقابل تسخیرہے ، دشمن کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
Comments are closed.