نوشہرہ: پاکستان میں متعین جرمن سفیر مارٹن کوبلرنے خیبرپختونخوا میں سڑک کی ناقص تعمیر پر سوال اٹھا دیے ہیں
جرمن سفیرمارٹن کوبلرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک سڑک کی تصویر جاری کی ہے۔ ازاخیل میں سڑک مقامی آبادی اور جرمن حکومت کے تعاون سے تیار کردہ ہے۔
جرمن سفیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقامی افراد نے ضلع نوشہرہ کے گاؤں ازاخیل بالا میں ایک کلومیٹر طویل سڑک 12 انچ کی تہہ کے ساتھ صرف 40 لاکھ روپے میں بنائی جس کے لیے مالی معاونت جرمنی کی جانب سے فراہم کی گئی۔ لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے ایک کلومیٹرسڑک صرف 6 انچ کی تہہ کے ساتھ ایک کروڑ روپے میں بنائی۔
مارٹن کوبلر کہتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 60 لاکھ روپے مہنگی سڑک بنائی اور اس کا معیار بھی مقامی آبادی کی تعمیر کردہ سڑک سے کم ہے۔ مارٹن کوبلر نے کہا کہ کوئی مجھے بتا سکتا ہے ایسا کیوں ہے؟
Comments are closed.