بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے، چین سے مارکھانے کے بعدکشیدگی ختم کرنے پر راضی

ماسکو: جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے، چین سے مار کھانے کے بعد کشیدگی ختم کرنے پر راضی ہو گیا۔ چین اور بھارت نے ہمالیہ کی سرحد پر کشیدگی کم کرنے اور امن بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

روس کے شہر ماسکو میں چین کے سٹیٹ قونصلر وانگ یی اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر  کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں سرحدی صورتحال اور کشیدگی کا جائزہ لیا گیا اور دونوں جانب سے کہا گیا کہ سرحدی کشیدگی کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق چین اور بھارت نے دوطرفہ معاہدے، اپنی اپنی افواج کو غیر مسلح کرنے اور تناؤ میں فوری کمی سمیت 5 نکات پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوا۔

چین اور بھارت کی جانب سے ایک دوسرے پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ہتھیار استعمال نہ کرنے کے پروٹوکول کی خلاف اور فائرنگ کرنے کے الزامات لگاتے آئے ہیں، چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وانگ یی نے جے شنکر پرزور دیا کہ بھارت ایل اے سی پر فائرنگ اور اشتعال انگیزی کو فوری طور پر روکے جو کہ دوطرفہ وعدوں کی خلاف ہے۔

چین کے اسٹیٹ قونصلر نے بھارتی وزیر خارجہ کو کہا کہ بھارت کو تمام اضافی دستے اور فوجی سازوسامان سرحد سے ہٹانا اور غیر مسلح کرنا ہوگا تا کہ کشیدگی کو کم کر کے صورتحال کو معمول پر لایا جا سکے۔

Comments are closed.