سپین۔ کوروناوائرس کی بگڑتی صورتحال،حکومت نےمیڈرڈ میں جزوی لاک ڈاون کا اعلان کردیا

میڈرڈ۔ صوبائی حکومت نے خطے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر جزوی لاک ڈاون لگا دیاہے۔ لاک ڈاون پیر سے14 روز تک جاری رہے گا۔

لاک ڈاون کے دوران عوامی نقل و حرکت پرپانندی ہوگی۔ شہریوں کو کام پر جانے، ہسپتال اور سکول جانے کی اجازت ہوگی۔ تفریحی مقامات بند رہیں گے۔6 سے زائد افراد کی میٹنگ پر پابندی ہوگی۔تجارتی مراکز میں 50 فیصد افراد کو داخلے کی اجازت کے ساتھ رات 10 بجے بند ہوں گے۔ فارمیسی اور گیس اسٹیشنز کو استثنا حاصل ہوگا

تازہ ترین اعدادوشمار کےمطابق میڈرڈ میں 1301نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ہسپتالوں میں 21فیصد بیڈز کورونا سے متاثرہ مریضوں کے پاس ہیں۔3323 مریض ہسپتال میں زیر علاج جبکہ 409 مریض آئی سی یو میں ہیں۔گزشتہ 7دنوں کے دوران 138 افرادکوروناوائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

علاقائی حکومت کا موقف ہے کہ سخت اقدامات نہ اٹھائے تو صورتحال بگڑنے کا اندیشہ ہے۔صوبائی حکومت نے وفاق سے بھی مدد طلب کی تھی۔ سپین میں میڈرڈ کا شمار سب سے زیادہ متاثرہ علاقے میں ہوتاہے۔

Comments are closed.