وزیرسائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مقدمے کا سامنا کررہے وزیرسائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کردیا ۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اعظم سواتی کے اقدام کو نئے پاکستان کا نیا رخ قرار دیا ۔

اعظم سواتی نےوزیراعظم عمران خان سےملاقات میں کہاموجودہ حالات میں وزارت کا قلمدان اپنے پاس نہیں رکھ سکتا ، اعلیٰ اخلاقی اقدارکو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مستعفی ہو رہا ہوں ، کسی عہدے کے بغیر اپنا کیس لڑوں گا اور سپریم کورٹ کے سامنے اپنا دفاع  کروں گا ۔

حکومتی ترجمان اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے اعظم سواتی کابینہ کے دوسرے رکن ہیں جنہوں نے عمومی تحقیقات پر استعفیٰ دیدیا ، پاکستان میں سزا یافتہ لوگ عہدوں سےچمٹےرہتےتھے،عمران خان کی متعارف کردہ خوداحتسابی کی مثال جدید جمہوری ممالک میں ہی ملتی ہے ، یہی روایات نئے پاکستان کا نیا رخ ہیں۔

Comments are closed.