پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے میچزکا شیڈول جاری

پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت مل گئی ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان میں کرکٹ کے میدان پھر سے آباد ہونے کو ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کی جانب سے دورہ پاکستان کے لئے گرین سگنل ملنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 میچز کا شیڈول جاری کردیاہے پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زمبابوے کی کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز میں ہوں گے، پہلا ون ڈے میچ 31 اکتوبر، دوسرا یکم نومبر اور تیسرا 3 نومبر کو ملتان کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں 4 نومبر کو ٹیمیں اسلام آباد پہنچیں گی، جہاں دو روز کے وقفے کے بعد دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 7 نومبر کو راولپنڈی میں ہوگا، اسی طرح ٹی 20 میچ 8 اور تیسرا10 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، سیریز کے بعد ذمبابوے کی ٹیم دورہ مکمل کر کےگیارہ نومبر کو واپس ہرارے روانہ ہو گی۔

Comments are closed.