لندن، برطانیہ میں کووڈ-19 کے مزید 7 ہزار 143 کیسز اور 71 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔برطانیہ میں جولائی کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، یکم جولائی کو 97 کورونا وائرس متاثرین انتقال کرگئے تھے۔
اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں 4لاکھ 39ہزار 13 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی یے۔ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 42ہزار 72 ہو گئی ہے۔ جبکہ ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 2049 ہے۔
برطانیہ میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Comments are closed.