نگورنو کاراباخ تنازعہ۔۔آذر بائیجان کے سامنے آرمینیائی فوج گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

باکو: آذر بائیجان نے آرمینیائی فوج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، جس کے بعد آرمینیا نے جنگ بندی کے لئے مشروط رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے اقوام متحدہ،روس امریکا اور فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

آرمینیا کا کہنا ہے کہ یورپ میں تنازعارت کو حل کرنے والی تنظیم آرگنائزیشن آف سیکورٹی اینڈ کوآپریشن ان یورپ (او ایس سی ای) کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے اور ہم جنگ بندی پر رضامند بھی ہوسکتے ہیں۔

آرمینیا کی جانب سے جنگ بندی کا عندیہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ناگورنوکاراباخ میں ترکی نے آذربائیجان کی حمایت کی اور جنگ کے دوران مزید 54 آرمینیائی فوجی ہلاک کر دیئے گئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 158 تک پہنچ گئی ہے جب کہ آرمینیا کی گولہ باری سے آذربائیجان کے 19 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آرمینیا کی جانب سے مذاکرات پر رضامندی کے بعد آذربائیجان کے وزیرخارجہ حکمت حاجیو نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، لیکن آرمینیا مقبوضہ علاقے کارباخ سے اپنی فوج کو واپس بلا لے، جنگ ختم کرنے کے لیے اب گیند آرمینیا کی کورٹ میں ہے۔

Comments are closed.