پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر تیزی سے گرنے لگی ہے، انٹر بینک میں ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی 28 پیسے سستی ہو گئی۔
کر ملک بھر میں رواں سال اگست کے آخری ہفتے سے لے امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھنے کو مل رہی ہے، اس عرصے کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تقریباً ساڑھے چار روپے سستا ہو گیا ہے۔
دوسری طرف رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں امریکی ڈالر مزید 28 پیسے سستا ہو گیا، قیمت 164 روپے 32 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 04 پیسے ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 19 پیسے سستا ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 164 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 32 پیسے ہو گئی تھی۔
Comments are closed.