پانی زندگی ہے،اس کو ضائع ہونے سے بچائیں۔ایم ڈی واسا راولپنڈی کی شہریوں سے اپیل

مانیٹرنگ ڈیسک

واسا راولپنڈی کیجانب سے پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے فکس اے لیک ویک مہم کے تحت واک کا اہتمام کیا گیا جس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت واسا، افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نے کہاکہ واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کو شہر بھر میں لیکجز ختم کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔ واسا کے نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ صارفین کی گھریلو و کمرشل لیکجز مرمت کرنے کیلئے معاونت فراہم کر رہے ہیں

انھوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پانی زندگی ہے اس کو احتیاط سے استعمال کریں۔لیکجز ختم کر کے 35 فیصد ضائع ہونے والا پانی بچایا جا سکتا ہے ۔پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے ہر شہری اس مہم کا آغاز اپنے گھر سے کرے۔پانی کا ایک لیک نل روزانہ 100 گیلن تک پانی ضائع کر سکتا ہے، واٹر سپلائی لیکیجز کی شکایات واسا کے ٹال فری نمبر1334 پر درج کروائیں،آگاہی واک کے ساتھ ساتھ پمفلٹس تقسیم اور شہر بھر آ گاہی بینرز آویزاں کیے گئے

Comments are closed.