بارسلونا: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف میکرو آپریشن، متعدد گرفتار

مانیٹرنگ ڈیسک

بارسلونا۔ نیشنل پولیس، کاتالان پولیس اور گواردیا اُربانا نےبارسلونا اور نواحی علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف آج صبح آپریشن کیا جس میں 1 ہزار کے قریب پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ کاروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرلیاگیایے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کاروائی کورنیا، ایل پرات،ل دی یوبریگات، بادالونا میں عدالتی حک کے تحت کی گئی۔ پولیس کی کاروائی منشیات فروشوں کے ایسے گروہ کے خلاف تھی جو سڑکوں پر منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

اِس گرینڈ آپریشن کا نشانہ بننے والے منشیات فروشوں کا تعلق بنیادی طور پر پاکستان سے ہے۔اس سے قبل ایسے ہی آپریشن ڈومینیکانن منشیات فروشوں کے خلاف بھی کئے جا چکے ہیں ہیں۔ جس میں 70 کے قریب افراد کو گرفتار کیاگیا۔پاکستانی منشیات فروش نیٹ ورک کے خلاف یہ آپریشن 2019 میں کیا گی،جس میں پولیس نے 50 کے قریب افراد کو گرفتار کیاتھا۔پولیس کی جانب سے آج کیاگیاآپریشن بھی پاکستانی باشندوں نیٹ ورک کے خلاف تھا

بارسلونا سٹی کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق راول میں رہائش پزیر پاکستانیوں کی آبادی 20٪ باشندوں کی نمائندگی کرتی ہے ، اور بڑی تعداد میں منشیات کی اسمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Comments are closed.