چار سدہ :چارسدہ میں اڑھائی سالہ معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل اور دیگر شناختی چیزیں برآمد کرلی گئیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش ،وزیر قانون سلطان محمد اورچارسدہ پولیس حکام نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایاکہ معصوم زینب سے زیادتی اور پھر اسے قتل کرنے والے مرکزی ملزم لعل خان کو گرفتارکر لیا گیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ثابت ہوا کہ بچی سے زیادتی ہوئی ہے۔پولیس نے جانفشانی سے اس اندھے قتل کے ملزموں کو گرفتار کیا، معصوم زینب کے قاتلوں کو انصاف کٹہرے میں لائیں گے۔
Comments are closed.