سپین: کورونا کےوار، متاثرین کی تعداد 8لاکھ 88 ہزار سے تجاوزکرگئی، 33ہزار سے زائداموات ریکارڈ
مانیٹرنگ ڈیسک
میڈرڈ۔ وزارت صحت نے گذشتہ جمعہ سے اسپین بھرمیں 27ہزار8سو56 نئے کوروناوائرس کے کیسزرجسٹرڈ کیے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار8 سو 25 افرادوائرس کاشکار ہوئے ہیں۔ جبکہ ویک اینڈ سے اب تک 195افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔
وبائی امراض کے آغاز سے متاثرہ افراد کی تعداد 8لاکھ88ہزار9سو68ہوگئی ہے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 33ہزار 1سو24 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 7دنوں کے دوران 447اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔کاستیالیون میں سب سے زیادہ 91اموات ہوئیں۔میڈڑڈ میں89، اندلس 66کاتالونیامیں 9 افراد کوروناسے ہلاک ہوئے۔
Comments are closed.