سندھ میں کورونا صورتحال تشویشناک، وباء 6 زندگیاں نگل گئی، مزید 222 افراد شکار

خورشید رحمانی، کراچی

کراچی: سندھ میں کورونا وباء پھر بے قابو ہونے لگی، خطرناک وائرس ایک روز میں مزید 6 زندگیاں نگل گیا جب کہ مزید 222 افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 756 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 مریض انتقال کرگئے اور 222 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 282 مزید مریض اس بیماری کو شکست دے کر صحتیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 8448 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں  222 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں اب تک کورونا کے 1491784 ٹیسٹ کیے  جا چکے ہیں اور  صوبے میں اب تک 1 لاکھ 40 ہزار 756 کیسز رپورٹ  ہوچکے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج کورونا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 2562 ہوگئی ہے ۔اس وقت سندھ میں 4720 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 4380 مریض گھروں میں،  6 مریض آئسولیشن سینٹرز میں اور 334 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں، 188 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے  جن میں سے 25 مریض وینٹی لیٹرز پر منتقل کیے جاچکے ہیں۔

Comments are closed.