سپین کی سیاسی جماعت سیوتادانوس کی رہنما ماریہ لوژ کاقونصل خانہ پاکستان کا دوررہ

بارسلونا: سپین کی سیاسی جماعت سیوتادانس کی میونسپل کارپوریشن بارسلونا کی صدر ماریا لُوژ ماری لُوژ نے قونصل جنرل عمران علی چوہدری سے قونصل خانہ پاکستان بارسلونا میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور چیلنجز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ قبرستان اور تارکین وطن کو اپوائنٹمنٹ نہ ملنے والی مشکلات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ماریہ لوژ کاکہناتھاکہ بنیادی حقوق سب کا حق ہیں۔ سیتا اورقبرستان کے حوالے سے متعدد بار حکومت سے بات چیت کی گئی ہے امید ہے جلد ہی مسائل حل ہوجائیں گے۔

قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے ماریلوس کو قونصل خانہ کے سارے شعبوں کا دورہ کروایا۔ پارٹی صدر بارسلونا نے بہت عملے کے کام کو سراہتے ہوئے قونصل جنرل عمران علی چوہدری کا بہت شکریہ ادا کیا۔ عمران علی چوہدری نے بھی پارٹی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

میٹنگ کا اہتمام ایشین کمیونٹی کے ذمہ دار جناب علی رشید بٹ نے کیا ان کے ساتھ سپین کی ہردلعزیز شخصیت ڈاکٹر عرفان مجید راجہ اور میونسپل کارپوریشن بارسلونا سیوتات بییا کے کونسلر طاہر رفیع بھی موجود تھے۔

Comments are closed.