پاکستان ریکارڈ ووٹ لیکر اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب،سعو دی عرب کو شکست

تحریک انصاف حکومت نے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان آئندہ تین سال کیلئے اقوام متحدہ کی ۔انسانی حقوق کونسل کا رُکن منتخب ہو گیا۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں 191 میں سے 169 ووٹ حاصل کیے جو ایشیا پیسیفک ریجن میں سب سے زیادہ ہیں۔اس کامیابی پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل، اقوام متحدہ کا ایک انتہائی اہم فورم ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ہماری درخواست پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نہ صرف نوٹس لیا بلکہ ان مظالم کو رپورٹس کی شکل میں مرتب کیا اور بھارت مظالم کا پردہ چاک کیا۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے پلیٹ فارم پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھاتا رہے گا۔

سعودی عرب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا الیکشن ہار گیا

دوسری جانب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے آئندہ تین سال کی مدت کیلئے الیکشن ہوئے ، ان میں  ایشیا بحرالکاہل گروپ میں چار نشستوں پر پانچ ممالک میں مقابلہ تھا۔ ان میں پاکستان، ازبکستان، نیپال، چین اور سعودی عرب شامل تھے۔

انتخابات میں خفیہ ووٹنگ رائے دہی ہوئی جس میں پاکستان نے ریکارڈ ووٹ حاصل کئے اور 191 میں سے سب سے زیادہ 169 ووٹس لینے میں کامیاب ہوا۔ ازبکستان نے 164ووٹ، نیپال 150ووٹ، چین نے 139 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ سعودی عرب کو صرف 90 ووٹ ملے اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments are closed.