آبادی کنٹرول کیلئے ابا جی کیوں قربانی نہیں دیتے؟ چیف جسٹس

اسلام آباد: بڑھتی آبادی سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مٹھی میں بچوں کی صحت بہت خراب ہے۔ بلونگڑے پیدا ہورہے۔ ماں ہی کیوں ہر وقت قربانی دے؟ابا جی کیوں قربانی نہیں دیتے۔

دوران سماعت سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن نے بتایا کہ آبادی میں کنٹرول کیلئے ٹاسک فورس کی سفارشات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ سفارشات پرعمل درآمد کیلئے ایکشن پلان کی تشکیل سے متعلق چار ہفتوں کا وقت درکار ہے۔

سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ معاشرے میں فیصلہ سازی کااختیار مرد کو حاصل ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مٹھی میں بلونگڑے پیدا ہورہے ہیں۔ کیوں ہروقت ماں نے ہی قربانی دینی ہے۔ ابا جی قربانی کیوں نہیں دیتے؟مرد بھی آبادی میں کنٹرول کیلئے اقدامات کرے۔ عدالت نے متعلقہ حکام سے ایکشن پلان طلب کرتے ہوئے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.