وزارت انسانی حقوق نے گمشدہ اور جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کی مدد کے لیے زینب الرٹ ایپ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ ایپ پاکستان سیٹرن پورٹل سے منسلک ہو گی اور ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
زینب الرٹ ایپ کا افتتاح 2018 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی زینب کے والد امین انصاری نے کیا۔زینب الرٹ ایپ پاکستان سیٹرن پورٹل اور تمام ڈی پی اوز کیساتھ بھی منسلک ہوگی۔ بچوں کی فوری بازیابی اور ایف آئی آر اندراج کے لیے ریاستی مشینری بروقت متحرک ہو سکے گی۔
اس موقع پروفاقی وزیر اسد عمر نےکہاکہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے مانیٹرنگ سے پولیس پر بھی پریشر رہے گا۔زینب کے والد امین انصاری کہتے ہیں کہ بروقت کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے معصوم پھول درندگی کا نشانہ بن جاتے ہیں۔پولیس کو جوابد ہ بنانے کیساتھ سخت قانون سازی ناگزیر ہے۔
Comments are closed.