پارلیمانی انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے دوسری بار وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسینڈا آرڈن کی جماعت ’لیبر پارٹی، کا مقابلہ دائیں بازو کی قدامت پسند رہنما جوڈتھ کولنز کی پارٹی سے تھا۔ پارلیمانی انتخابات میں جسینڈا آرڈن کی جماعت لیبر پارٹی نے 50 فیصد نشستیں حاصل کرلی ہیں جوڈتھ کولنز کی جماعت نے 27 فیصد نشستیں حاصل کی ہیں۔ا لیکشن میں شریک دیگر جماعتوں نے مجموعی طو پر 8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمان میں بائیں بازو کے اتحاد کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ وزیر اعظم جسینڈا آرڈن نے فتح کو تاریخی قرار دیا ہے۔نیوزی لینڈ میں حکومت سازی کے لیے پارلیمان کی 61 نشستوں پر کامیابی ضروری ہوتی ہے ۔ ابتدائی نتائج سے اس بات کاواضح امکان ہے کہ جسینڈا آرڈن دوسری مرتبہ بھی بآسانی وزیراعظم بن جائیں گی۔
Comments are closed.