پیپلز پارٹی کے چیئرمینBilawal Bhutto Zardari نے کہا ہے کہ آج 18 اکتوبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا، وہ جانتی تھیں کہ اگر وہ عوام کا سچائی کا راستہ چھوڑدیں تو قتل ہونے سے بچ جائیں لیکن انہوں نے بہادری کے ساتھ جان دینا پسند کیا، ایک ایک کرکے وہ ادارے کھوکھلے کیے جارہے ہیں جو حق کی بات کرتے ہیں
انھوں نے کہا کہ عمران خان نے کراچی کے عوام کو دھوکا دیا، ایک ہزار ارب روپے کا پیکیج ایک دھوکا نکلا، اس میں سے 800 ارب روپیہ خود سندھ کے عوام کا ہے، ہمیں ملک میں آئین کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کے لیے جنگ لڑنی ہے، جب کٹھ پتلیوں کو عوام پر مسلط کیا جاتا ہے تو عوام پر ظلم ہوتا ہے اور خارجہ پالیسی بھی تباہ ہوجاتی ہے، کشمیر کا مقدمہ لڑنے کا دعوے دار کلبھوشن یادیو کا وکیل بن چکا ہے، عمران خان نے کشمیر پر سودا کرلیا
انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے ووٹوں سے نہیں کسی کے کہنے پر آئے، یہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور سلیکٹڈ حکومت ہے، نااہل وزیراعظم کو عوام کی بھوک اور مہنگائی نظر نہیں آتی، آپ سے پہلے جو یہاں تخت نشین تھا وہ بھی نہیں رہا یہ کٹھ پتلی حکومت بھی نہیں رہے گی، بڑے بڑے آمر و جابر نہیں ٹک سکے تو یہ کٹھ پتلی حکومت کیا چیز ہے، یہ لڑائی فیصلہ کن ہوگی۔حکومت کس کس کو جیل میں ڈالے گی؟ اسے جانا ہی پڑے گا
بلاول نے کہا کہ یہ تحریک بھوک اور ناانصافی کے خلاف ہے ، اس حکومت کو جانا ہی پڑے گا، یہاں جمہوریت عوام کی مرضی سے بنتی ہے کسی اور کی مرضی سے نہیں، اس وقت پورے پاکستان کی جمہوری قوتیں ایک اسٹیج اور ایک پیج پر موجود ہیں،
Comments are closed.