پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکار کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے کے جھٹکے بونیر ،ملاکنڈ ،سوات ،بٹگرام اور صوابی سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے ہیں ۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ تین جبکہ زیر زمین گہرائی 113 کلومیٹر تھی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھا ۔
Comments are closed.