کاتالونیا میں 24 گھنٹے کھلنے والی مارکیٹیں/دوکانیں رات 10 بجے بند ہوں گی

مانیٹرنگ ڈیسک

بارسلونا۔ کاتالونیاکی صوبائی حکومت نے 24گھنٹے کھلنے والی دوکانوں کے لئے نئے اوقات کار وضع کرنے کا اعلان کیاہے۔ جن کے مطابق 24 گھنٹے کھلنے والی دوکانیں اب رات 10 بجے بند ہوں گی۔وزیر برائے داخلہ برائے داخلہ مائیکل سومپر نے آج ریڈیو 4 کو ایک انٹرویو کے دوران کہاہےکہ اس اقدام کا مقصد نوجوان لوگوں کو شراب کی فروخت کو روکنا ہے۔

وزیر نے کہاکہ شہری قوانین کی پابندی نہیں کرتے اور اقدامات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔پولیس کو دھوکہ دینا آسان ہے لیکن وائرس کونہیں اور متنبہ کیا کہ اگر وائرس کے پھیلاو کو کامیاب نہیں ہوئے تو ہم زیادہ پابندی لگائیں گے ، جو ہم نہیں کرنا چاہتے۔

انھوں نے کہاہے اس کا مقصد کرفیو ہرگز نہیں ہے لیکن بیلجیم اور فرانس نے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں۔وزیر نے واضع الفاظ میں کہاکہ اگر شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی کی صورت میں ایمرجنسی لاک ڈاون لگنے کاامکان بھی ہے۔

واضع رہے صوبے کاتالونیا کی صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں 15 روز کے لئے بار اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔ ریسٹورنٹس کو صرف خوراک ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ نئی پابندیوں کا اطلاق جمعرات کی رات 12بجے سے ہوگا اور پابندیاں 15 روز تک برقرار رہیں گی۔عوام میں چہرے کے ماسک لازمی رہیں گے ، معاشرتی اجتماعات کو 6 افراد تک محدود رکھا جائے گا۔

Comments are closed.