اسلام آباد: گزشتہ 5 سالوں کے دوران وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر اخراجات کی مد میں 2 ارب 10 کروڑ سے زائد خرچ کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے گزشتہ 5 سالوں کے اخراجات کی تفصیل سینیٹ میں پیش کی گئی۔ مالی سال 2013-14 میں 39 کروڑ 99 لاکھ 84 ہزار 2 سو 62 روپے خرچ کئے گئے، سال2014-15 میں وزیراعظم ہاؤس پر 37 کروڑ 3 لاکھ 33 ہزار 70 روپے خرچ ہوئے۔
سال2015-16 میں 41 کروڑ 57 لاکھ 92 ہزار 526 روپے اخراجات آئے۔ سال2016-17 میں 50 کروڑ 88 لاکھ 74 ہزار267 روپے خرچ ہوئے، سال 2017 – 18 میں اب تک کے ملازمین کے اخراجات 34 کروڑ 43 لاکھ 13 ہزار 223 روپے ہیں۔ جب کہ آپریٹنگ اخراجات 6 کروڑ 96 لاکھ 33 ہزار 411 روپے آئے۔
Comments are closed.