نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ اپنے اختتام کو پہنچ گیا لیکن ایونٹ کی مضبوط ٹیم اور دفاعی چیپمئین ناردرن کوکپتان عماد وسیم لے ڈوبے ۔ میرٹ کے بجائے من پسند پلئیر زکو کھلانے کی وجہ سے پہلے راونڈ میں مسلسل پانچ میچ جیت کر ناقابل شکست رہنے والی ناردرن ایونٹ سے ہی باہر ہو گئی ۔
نیوز ڈپلومیسی کے ذرائع کے مطابق کپتان عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیم میں من پسند کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لیے ایک سیٹ کمبی نیشن کو توڑ دیا۔ جارہانہ نوجوان بیٹسمین حیدر علی جو بہترین کارکردگی دکھا رہے تھے انہیں اچانک ٹیم سے ڈراپ کر دیا جس سے ان کے اعتماد کو بڑا دھچکا لگا ان کی کارکردگی متاثر ہوئی ۔ اس طرح عماد وسیم نے اپنے لیے خطرہ محسوس کرتے ،آل راونڈرمحمد نواز کو بھی ٹیم سے ڈراپ کیا تو وہ خاموشی سے ٹیم کو چھوڑ کرجنوبی افریقہ روانہ ہوگئے ۔
یہی نہیں، نوجوان اور ابھرتے ہوئے اوپنر علی عمران کو بھی ٹیم سے ڈراپ کر کے زبردستی سہیل اختر کو ٹیم میں شامل کیا گیا جو بُری طرح ناکام ہوئے ۔عماد وسیم نے ٹیم میں واپس آتے ہی پی ایس ایل سے لے کر ابھی تک بیٹنگ میں مسلسل عمدہ کارکردگی دکھانے والے شاداب خان کا بیٹنگ آرڈر بھی تبدیل کردیا جس سے شاداب بھی ناخوش تھے۔ اس سب کیساتھ کوچ محمد وسیم کا ورکنگ ریلیشن شپ میں بھی تناو نظر آیا۔ یوں عماد وسیم کی من مانیوں اور دوستوں کو نوازنے کی پالیسی نے دفاعی چیمپئن کو پہ در پہ شکست سے دوچار کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے راونڈ میں ٹیم کی باگ ڈور اور کپتانی شاداب خان کے ہاتھ میں تھی۔
Comments are closed.