وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جزائرآرڈیننس کی واپسی کے لیے پوری طاقت سے لڑیں گے اور یہ واپس کرائیں گے۔ جزائر پر نئے شہر بسانے کے لیے کسی کو کوئی این او سی نہیں دیا گیا۔
صوبائی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جزائر سے متعلق آرڈیننس جاری کرکے سندھ کی سالمیت پرحملہ کیا گیا، وفاق نے بل میں لکھا ہے یہ زمین ہماری ہے جو سراسرغلط ہے، آئین کے مطابق زمین اور پانی کے اندرسے ملنے والی چیزیں صوبے کی ملکیت ہوتی ہیں، ملک کیساتھ صوبےکا مفاد عزیز ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جو لوگ اس حوالے سندھ اسمبلی میں قرارداد کے موقع پر منہ چھپا کرایوان سے باہرچلے گئے انہیں غدار تو نہیں کہوں گا لیکن ان کی سندھ دھرتی سے محبت پر مجھے شک ہے۔
Comments are closed.