بارسلونا۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ سےتجاوز کرگئی ہے جس کے بعد سپین یورپ میں 10 لاکھ کیسز والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ 4 کروڑ 70 لاکھ آبادی کے حامل اسپین میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہورہا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 973 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 10 لاکھ 5 ہزار 295 ہوگئی ہے۔ اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 366 ہوچکی ہے۔
اسپین کی مختلف صوبائی حکومتوں کی جانب سے متعدد اقدامات کا اعلان کیا گیاہے ہے، نادرن اراگون کی علاقائی حکومت نے تین شہروں ساراگوسا ہعئیسکا،تریول کی بیرونی حدود کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ نوارا اسپین کا پہلے ریجن بننے جارہا ہے، جو جمعرات سے اپنے بارڈر بند کرےگا۔
اسپین کے وزیر صحت سلواڈور نے کہاہے کہ یہ بات واضح ہے کہ اگلے چند ہفتے بہت مشکل ہیں، وبا پر کنٹرول کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے وہ علاقائی محکمہ صحت کےسربراہان سے ملاقات کرنے والے ہیں، جس میں رات کے کرفیو سمیت مختلف اقدامات پر غور کیاجائے گا۔
Comments are closed.