اسلام آباد میں پاکستان مرچنٹ میرین پالیسی کے سلسلے میں ویبی نار سے خطاب کرتے ہوئے سابق نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا کہ بحری معیشت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ دورحاضرمیں خشکی کیساتھ گہرے پانیوں سے استعفادہ کرنا ہوگا تاکہ تیزرفتار معاشی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
وائس ایڈمرل افتخارراؤ نے پاکستان مرچنٹ میرین پالیسی 2001 میں اہم نکات سے آگاہ کیا۔ انہو ں نے کہا کہ منصوبہ بندی اورہم آہنگی کیساتھ سمندری معیشت کے تمام عناصر کو بروئے کارلاکر قومی معیشت کے لیے بے پناہ فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
ڈائر یکٹر جنرل وائس ایڈمرل ریٹائرڈ عبدل علیم نے کہا کہ کسی ملک کی پائیدار معیشت کے لئے جہاز رانی کی صنعت انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ سینئیر محقق کنور جاوید اقبال کاکہناتھاکہ کلمات میں جہاز رانی کے شعبے میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے جسے درست پالیسیزاور بہتر قانون سازی کے ذریعے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.