بارسلونا۔ بارسلونا میں تعینات پاکستان قونصل جنرل عمران علی چوہدری کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام میں بتایاگیاہے کہ ہسپانوی پولیس نے مہتاب محبوب کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔
انھوں نے کہاہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرنے پر وہ ہسپانوی پولیس کے شکرگزار ہیں۔ پاکستانی قونصليٹ ہسپانوی ادراوں کے ساتھ شانہ بشانہ ان تحقيقات میں شامل رہا ہے اور ہم روال کے پاکستانی بچوں کے شکر گزارہيں جنہوں نے قونصل جنرل سے مشاورت کے بعدبلا خوف سچائی کا ساتھ ديا اور سچ پر مشتمل گواہیاں دیں۔
انھوں نے کہاکہ ہم نے کچھ دِن پہلے فرانزک انسٹی ٹیوٹ ميں جا کر خود جسدخاکی کی تصديق کی ہے اور حکومت پاکستان کی گارنٹی بھی دی ۔ہسپانوی اداروں نے حکومتِ پاکستان اور قونصلیٹ سے گزارش کی ہے کہ دورانِ تفتيش ٹک ٹاک اور فیس بُک کا استمعال منفی ہے۔
قونصل جنرل نے کہا ہے کہ اموات کے دوران سوشل ميڈيا پر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرنا بدترین درجے کی غیر اخلاقی حرکت ہے ۔جو دين اسلام، اخلاقیات اور دين فطرت کے لحاظ سے يکساں قابل مزمت ہے ۔اگلے ہفتے جسدخاکی کو پاکستان بھيجنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ تمام اخراجات بھی قونصل خانہ اور حکومت پاکستان اُٹھائے گی۔
Comments are closed.