اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ اور فرانس سے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
قومی ایئر لائن کے متبادل ذرائع سے شروع ہونے والے فضائی آپریشن میں نئے یورپی جہازوں کے ساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ اور فرانس سے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، پی آئی اے ہائی فلائی چارٹرڈ پروازوں سے مسافروں کو برطانیہ، فرانس سے پاکستان پہنچائے گی۔
اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن،اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازیں براہ راست چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے پیرس سے بھی اسلام آباد اور لاہور کیلئے براہ راست پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، فرانس کا جی ایس اے پاکستان آنے والے مسافروں کو خصوصی چارٹرڈ پروازوں سے وطن پہنچائے گا۔
پی آئی اے نے سی اے اے کو چارٹرڈ پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی، جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے 30 اکتوبر سے 29 جنوری 2021 تک لاہور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹس پرلینڈنگ کی اجازت دے دی ہے،چارٹرڈ پروازیں حکومت کی وضح کردہ ایس او پیز رپر مکمل عمل درآمد کریں گی۔
Comments are closed.