کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ،27اکتوبرکو برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ ہوگا

برسلز: کشمیر کونسل یورپ کے زیر اہتمام 27 اکتوبر کو  بیلجئیم  کے دارالحکومت برسلز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا ۔ مظاہرے کا مقصد جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔ بھارت نے 27اکتوبر1947ءکو  تقسیم  برصغیر کے فارمولے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیری عوام  کی خواہشات کے برعکس  جموں کشمیر میں  اپنی فوجیں اتارکر ریاست پر ناجائز قبضہ کیاتھا۔

 کشمیر میڈیاسروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں تارکین وطن کشمیری، پاکستانی  اور انسانی حقوق تنظیموں کے نمائندے  بڑی تعداد میں شرکت  کریں گے اور اس  حوالے  تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کشمیرکونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضاسید نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ عالمی برادری  مقبوضہ  وادی میں  73 سال سے ناجائر  بھارتی   تسلط کیساتھ گزشتہ 14 ماہ  سے  جاری فوجی محاصرہ  ختم کرنے کے لیے مودی سرکار پر دباو  ڈالے ۔ بھارتی مظالم  پرعالمی برادری  کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے۔

علی رضا سید کاکہناتھا کہ اقوام متحدہ کا  آج  یوم تاسیس ہے اور ایک  اس ادارے کی ساکھ  کا سوال ہے کہ وہ  مظلوم  کشمیری عوام سے سات دہائیوں قبل کیاگیا وعدہ پورا کرے اور انہیں استصواب رائے کا پیدائشی حق دے۔

Comments are closed.